17 جنوری، 2019، 2:36 PM
News ID: 3666892
T T
0 Persons
نازنین زاغری کیس میں سیاسی دباؤ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا: ایرانی سفیر

لندن، 17 جنوری، ارنا - برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ نازنین زاغری کے کیس میں سیاسی دباؤ سے ان کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا اور نہ ہی ایران کی عدلیہ ان کے دباؤ میں آئے گی.

''حمید بعیدی نژاد'' نے لندن میں برطانیہ کے مختلف نشریاتی ادارے اور اخبارات کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں بتایا کہ نازنین زاغری ایک ایرانی شہری ہیں لہذا ان کا کیس ایران کے قانون کے مطابق چلے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ نازنین زاغری کیس کو سیاسی رنگ دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور نہ ہی انھیں کوئی مدد ملے گی بلکہ ایسے اقدامات سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی.
ایرانی سفیر نے کہا کہ زاغری کے شوہر میڈیا میں پروپیگنڈے پھیلارہے ہیں کہ ان کی اہلیہ کو ایرانی جیل میں کوئی سہولت نہیں. ان کے غیرتعمیری مشوروں سے ان کی اہلیہ اب ذہنی پریشانی کا شکار ہیں.
انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ لندن میں ایرانی سفارتخانے نے زاغری کے شوہر کو ایران آنے اور اپنی اہلیہ کی خبر حاصل کرنے کے لئے ویزا دینے کی پیشکش کی تھی مگر حیرت کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کے شوہر نے یہ درخواست مسترد کردی جبکہ وہ برطانوی میڈیا میں یہ دعویٰ کرتے چلے آرہے ہیں کہ ایران نے انھیں ویزا دینے کی درخواست کو قبول نہیں کرتا.
حمید بعیدی نژاد نے مزید بتایا کہ نازنین زاغری ملک کے خلاف بعض سرگرمیوں میں ملوث پائی جاتی ہیں جس کے بعد انھیں ایران میں گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انھیں 5 سال کی سزا سنادی.
انہوں نے کہا کہ ایران کی جیلوں میں تمام طبی سہولتوں میسر ہیں، اور دوسرے قیدیوں کی طرح نازنین زاغری کو بھی یہ سہولتیں دی جائیں گی، اگر کوئی ملک کا مطالبہ ہے کہ انھیں غیرمعمولی سہولتیں دی جائیں تو ہم ایسے ایران کے معاملات میں مداخلت سمجھتے ہیں جسے ہم ہرگز تسلیم نہیں کرتے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@